ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حجامہ سنت اور طریقہ علاج بھی،مرکز السنہ اہلحدیث میں حجامہ کیمپ کا انعقاد

حجامہ سنت اور طریقہ علاج بھی،مرکز السنہ اہلحدیث میں حجامہ کیمپ کا انعقاد

Tue, 23 Aug 2016 21:30:22    S.O. News Service

 23/اگست (ایس او نیوز)مرکز السنہ (اہلحدیث) بندر روڈ 6کراس بھٹکل کے زیر اہتمام بروز منگل صبح سات بجے حجامہ  کیمپ کا آغاز ہوا جو شام کے چھ بجےتک جاری رہا . اس دوران کثیر تعداد میں لوگ اپنی کئی ایک بیماری کا علاج کرتے ہوئےاس کیمپ سے مستفید ہوئے.واضح رہے کہ  اس سے قبل  بھی مرکز السنہ اہلحدیث کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ منعقد ہوا تھا،مرکز السنہ اہلحدیث کے زیر اہتمام ہر مہینے حجامہ کیمپ کا اہتمام ہوتا ہے.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص (قمری مہینے)  کی 17/19/21/تاریخ سینگی لگوائے اسے ہر بیماری سے شفاء ہے. (سنن ابی داؤد)تو  قمری مہینے کی 17/19/21/تاریخ کو اور اس کے علاوہ ایمرجنسی صورت حال میں ہر ہفتہ  پیر، منگل، جمعرات کےدن  حجامہ کا اہتمام کرتے ہیں. 


Share: